17 اکتوبر، 2022، 6:00 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84914807
T T
0 Persons

لیبلز

قطر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی نمائش کا افتتاح ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی وزارت صنعت، مائنز اور تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ2022 فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک خصوصی نمائش کا افتتاح کیا جائے گا۔

امید قالیباف نے کہا ہے کہ2022 فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک خصوصی نمائش کا 20 اکتوبر سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افتتاح کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ میں ہمارے ملک کی نمائش فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل آخری نمائش ہے اور اسی وجہ سے دیگر ممالک کے کاروباری نمائندوں کے لیے اس نمائش کو دیکھنے کا موقع پہلے سے کہیں زیادہ فراہم کیا گیا ہے۔

قالیباف نے کہا کہ اس نمائش میں 14 ایرانی کمپنیاں کھانے کی صنعت، دستکاری، زعفران، تجارتی خدمات اور جدید صنعتی آگ بجھانے کے نظام کی انشورنس، چمڑے اور تیل و گیس کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں اور مصنوعات کو اجاگر کریں گی۔

قالیباف نے کہا کہ قطر میں ورلڈ کپ کے انعقاد کو کاروبار اور سیاحت کی ترقی کے لیے ایک منفرد موقع قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم اس نمائش کے موقع پر قطری فریق کے ساتھ دلچسپی کے موضوعات اور تجارتی تعقلات پر مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی نمائش آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایرانی صدر کے نائب برائے اقتصادی امور "محسن رضایی" اور ایران کی ترقی اور تجارتی تنظیم کے سربراہ "علیرضا پیمان پاک" کی موجودگی میں کھولی گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .